وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے جامع بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ صرف علامتی نہیں بلکہ بے قاعدہ امیگریشن کی بنیادی وجوہات کا حل ضروری ہے اور فوری پائیدار اقدامات کا متقاضی ہے۔ حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن مخالف جذبات میں پریشان کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری میں ساتویں وزارتی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج ہمیں بہت سے اہم مسائل کا سامنا ہے۔ اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ ان چیلنجز نے دنیا بھر میں امیگریشن کے بہاؤ کو نئی شکل دی ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے پیچیدہ چیلنجز جنم لے رہے ہیں، جن سے کوئی ایک ملک اکیلے نمٹ نہیں سکتا۔ جامع بین الاقوامی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرموں کے خلاف مؤثر طریقے سے قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔ انسانی اسمگلنگ سے منسلک خطرات کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن مخالف جذبات میں پریشان کن اضافہ دیکھا گیا ہے، اس رجحان کی وجہ سے ایک نیا اہم چیلنج سامنے آیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ بڈا پیسٹ اعلامیہ کو اپنانے سے ایک متوازن نقطہ نظر کیلئے ایک نئی جہت پیدا ہوگی، ہم بڈاپیسٹ پراسس کے ساتھ ایک تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لئے تیار ہیں۔
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی