شہر قائد کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش 2024کے 12ویں ایڈیشن کا انعقادکیا گیا ہے

وزیردفاع خواجہ محمدآصف اور وزیرتجارت جام کمال نے تقریب میں شرکت کی،ڈی جی،ڈی ای او پی میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش بہت اہمیت کی حامل ہے. دنیابھرسے آنے والے تمام معززمہمانوں کو خوش آمدیدکہتاہوں.دفاعی نمائش کے انعقاد میں تمام مسلح افواج کا شکرگزارہوں.اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے ملک کی دفاعی صنعت کو فروغ ملے گا،

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک تمام معززمہمانوں کو خوش آمدید کہتاہوں.دنیابھرسے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے.نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امورپرغورہوگا.پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے.ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں.پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے.پاکستان دنیابھرمیں قیام امن کیلئے اپنامنفردکرداراداکررہاہے.علاقائی امن اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے.پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتاہے.پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے.پبلک ،پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوارمیں اہم کرداراداکرسکتے ہیں.دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی.آئیڈیازنمائش پاکستان کی دفاعی پیداوارکے فروغ میں معاون ثابت ہوگی.آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی.آئیڈیاز کا سلوگن’’آرمز فار پیس‘‘ہے

وزیراعظم شہباز شریف بھی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں شریک ہوں گے، نمائش بائیس نومبر تک جاری رہے گی۔بارہویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینارمیں پاکستان اوردوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات اورٹیکنالوجی کی نمائش کی جارہی ہے.پچھلے آئیڈیاز کے مقابلے میں اس مرتبہ 17 کے قریب نئے ممالک بشمول ایران، اٹلی اور برطانیہ شرکت کر رہے ہیں ایک ہال نئے اسٹارٹ اپ کے لیے مخصوص کیا گیا ہے.

عالمی دفاعی نمائش "آئیڈیاز 2024” میں پاکستان کا جدید لڑاکا ڈرون "شاہپر تھری” پیش کیا جا رہا ہے۔یہ جدید ڈرون نہایت اہم حربی خصوصیات اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔ درمیانی پرواز کی صلاحیت رکھنے والا یہ ڈرون 30 گھنٹے تک طویل فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر تھری 1650 کلوگرام تک وزنی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مقامی طور پر تیار کردہ ایویونکس اور جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے۔گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد کمال کا کہنا ہےکہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو 30 سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز اس سے قبل شاہپر ون اور شاہپر ٹو بھی متعارف کرا چکا ہے۔

Shares: