لاہور:میں نے یہ کام کیا تووزیراعظم کوخودکشی کرنی پڑے گی:اہم شخصیت کا دبنگ بیان،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی اہم شخصیت نے کہا ہےکہ اگرمجھے نام تبدیل کرنا پڑا تووزیراعظم کوخودکشی کرنی پڑے گی
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے عطاتارڑ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ جوابی وار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ انتخابات میں شکست کے بعد نام بدلنےپرمجبورکیا گیا توپھروزیراعظم عمران خان کوخودکشی کرنی پڑے گی
Just as Shehbaz Sharif used to promise to change his name, Ata Tarar has also followed his steps. The humiliation PMLN faced in PP-38 will be unforgettable! #SialkotBhiKaptaanKa pic.twitter.com/10nMEhHFKy
— PTI (@PTIofficial) July 28, 2021
یاد رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی38 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں شکست ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی ایک پُرانی ویڈیو وائرل ہوئی
اس ویڈیومیں عطاتارڑ نے 10 سے 12 ہزار کے ووٹوں سے پی پی 38 کا ضمنی انتخاب جیتنے کا چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ میرا یہ ویڈیو کلپ سنبھال کر رکھ لیں نجی ٹی وی چینل کے اس پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور مسلم لیگ نون کے عطا تارڑ موجود تھے۔
گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے عثمان داڑ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں، اللہ کے فضل سے اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے۔