اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ امن معاہدہ قبول کر لیا جائے تو غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس نے حال ہی میں غزہ میں 4 اسرائیلی فوجی اور یروشلم میں 6 شہری ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی، جس کے بعد سکیورٹی اداروں کو حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑا جائے گا اور آج اسرائیل نے یہ وعدہ پورا کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام قطر میں حماس کے رہنماؤں پر فضائی حملے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

نیتن یاہو نے غزہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مستقبل کے لیے کھڑے ہوں، امن کا ساتھ دیں اور صدر ٹرمپ کا معاہدہ قبول کریں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ سب یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے، اب حماس کو بھی ماننا ہوگا، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید

ملک بھر میں بجلی سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف

پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Shares: