امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا کی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ عرب ممالک سے وعدہ کیا تھا، اب اسرائیل کے لیے مغربی کنارے کا انضمام ممکن نہیں۔ ہمیں عرب ممالک کی زبردست حمایت حاصل ہے، اور اسرائیل کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے۔عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ رک چکی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے کو قبول کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، حماس کو غیر مسلح ہونے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا، بصورت دیگر امریکی مداخلت ناگزیر ہوگی۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ فی الحال حماس نے غیر مسلح ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کا بل منظور کیا.
جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے
کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف








