آئی جی اسلام آباد کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

0
39

آئی جی اسلام آباد کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ تھانوں کی سطح پر عوام دوست پالیسی کو فروغ دیا جائے
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ نون کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران تھانہ کی بلڈنگ، تھانہ کے رجسٹرز ،رہائشی بیرکس کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا روزمرہ کے امور اور فرنٹ ڈیسک پر موجود عملے سے شکایات کے اندراج اور ان پر عمل درآمد کے بارے بھی معلومات حاصل کی، تھانہ میں تعینات انوسٹی گیشن افسران سے بھی ملاقات کی تفتیش کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی حاصل کی ایس ایس پی آپریشنز نے ائی جی اسلام آباد کو تھانہ کے مختلف امور کے بارے میں بریف کیا

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران اور تھانے کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پالیسی کو فروغ دیا جائے ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں سماجی رابطوں کو فروغ دیا جائے منشیات اور جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے ان اقدامات میں مصالحتی کمیٹیوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ جرائم کا ہمیشہ کے لئے قلع قمع کیا جا سکے ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہونی چاہیے تھانہ میں آنے والے افراد کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آئیں رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان سرجیکل مسک اور حفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں

مزید انھوں نے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے رہائشی بیرکس کی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے، تفتیش افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواء چالان کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر و ایس پی انڈسٹریل ایریا زون و دیگر پولیس افسران موجود تھے آئی جی اسلام آباد کا تھانہ جات میں دوروں کا مقصد عوامی سہولیات کے لئے کیے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال اور تھانہ جات میں تعینات افسران و جوان سے ملاقات کرنا مقصود ہے ایسے اقدامات سے نہ صرف افسران و جوانوں کا مورال بلند ہوگا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی گزشتہ دنوں میں آئی جی اسلام آباد تھانہ سہالہ،کھنہ، کورال، نیلور، آئی نائن اور سبزی منڈی کا دورہ کرچکے ہیں

Leave a reply