چونیاں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر کا افتتاح کر دیا۔

باغی ٹی وی: چونیاں(نامہ نگار) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آر پی او ڈاکٹر انعام وحید، ڈی پی او قصور اور محکمہ بلڈنگ کے افسران نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی کے متعلق آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی اور یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے نئے تعمیر ہونے والے تھانہ سٹی و صدر تحصیل چونیاں کا افتتاح کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے افتتاح کے بعد شہداء کی فیملی سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی و صدر میں سائلین کی آمد زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی بلڈنگ کا قیام ازحد ضروری تھا۔ تھانے آنے والے شہریوں کو اچھی سہولیات فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق تھانہ جات کی نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ اپنے مسائل کےلیے تھانہ آنے والے سائلین کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے۔ مزید اس کے ذریعہ سے پولیس افسران و ملازمان کو اچھا دفتر اور اچھی رہائش ملے گی۔ جس سے وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تھانے بدمعاشوں کیلئے سخت مقام ہیں ۔ جبکہ شرفاء کیلئے یہ دار الامن ثابت ہوں گے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید، ڈی پی او قصور صہیب اشرف اور متعلقہ افسران کے ہمراہ نئے تعمیر شدہ تھانہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کے گلدستے رکھے، فرنٹ ڈیسک ،میس, حوالات ،ایس ایچ او آفس،محرر آفس، بیرکس، آئی اوز آفس کی کوالٹی چیک کی اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کے متعلق احکامات بھی جاری کیٸے۔

Comments are closed.