انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو بطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے معاملے پر کی جانے والی تنقید کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس…
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا بعض ذاتی وجوہات کی بنا پربطور آئی جی پنجاب مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا،درخواست ہےکہ حکومت پنجاب سےان کی خدمات فوری واپس لی جائیں، میری خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جائیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے مراسلہ سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔
واضح رہکہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا صوبائی حکومت نے وفاق کو ریکوزیشن بھیجنے کا کہا تھا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید
دوسری جانب فیصل شاہکارکے قریبی ذرائع کاکہنا ہےکہ انہوں نے چارج چھوڑنےکا فیصلہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آرکے معاملے پر کیا جبکہ پنجاب حکومت اور فیصل شاہکارکے درمیان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناؤ تھا۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے حوالے کچھ لوگ بے بس دکھائی دیتے ہیں جو عیاں ہے، سابق وزیراعظم پر حملہ ہوتا ہے اور تھانہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے لگتا ہے پولیس دباؤ کا شکار ہے، ملزم کا اقبالی بیان منٹوں میں وائرل کر دیا گیا، آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
اسد عمر نے بھی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان پر ایک سے زیادہ مقامات سے فائرنگ کی گئی اور پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔