لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور وہاں پر کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگاتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج معالجے بارے تفصیلی گفتگو کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری کا مذاق بنانا مریض اور اہل خانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوارکا حصہ بنانےکی بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے، اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔
آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
"بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوار (memes war) کا حصہ بنانے کی بجائے اس کی صحتیابی کیلئے دعا کریں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
کانسٹیبل شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہے، آئندہ ایسے مریض کی اطلاع قریبی… pic.twitter.com/nqBnfKuOmm— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 20, 2023
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک جگہ پر ٹریفک وارڈن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا ہوا ہے اور وہاں سے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ایک موٹر سائیکل سوار نکلنے کی کوشش کرتا ہے اس موقع پر موجود اس شخص نے ٹریفک وارڈن سے پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل سوارکوروکنے کا کہتا ہے لیکن موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل نکالنے پر بضد رہتا ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم
مائیک پکڑے شخص نے موٹر سائیکل کو پکڑ کو وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار کو روکنےکی کوشش کی جس پراس نے مائیک پکڑے شخص کو گالیاں دیں اس واقعے پر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ کانسٹیبل 8 سال پہلے ہوئے ٹریفک حادثے کی وجہ سے نفسیاتی بیماری کا شکار ہے ، مزید علاج کے لیے کانسٹیبل شاہد کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا ہے ۔