لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاہے-
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے، پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران و جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یومِ شہداء پولیس، شہداء کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور زندہ قومیں کبھی اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرتیں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔
یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پر ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، شہداء کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی، صوبے بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ سینئر پولیس افسران شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی
شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت