آئی جی سندھ نے ڈیجٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 02 اکتوبر2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم اسکول آف فائنانس/ٹریننگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈیجٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،سابقہ سینئر پولیس آفیسر سلیم واحدی و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے ڈیجٹل ٹریننگ بلاک کے قیام اور اسکے اغراض مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والے والوں کو ٹریننگ/کورسز کے مواقع دیئے جائیں گے۔نیو میڈیکل پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مکمل طور فٹ افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ کے لیئے منتخب کیا جائیگا۔محکمانہ کورسز میں کامیاب ہونیوالوں کا ڈیٹا نیو ٹریننگ بلاک میں محفوظ کیا جائیگا۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اندرون و بیرون ملک اسپیشل کورسز پر جانیوالوں کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائیگا۔ٹریننگ سینٹرز کے نصاب کو بھی جدید و ماڈرن خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔بعد ازاں آئی جی سندھ نے اسکول آف فائنانس/ٹریینگ میں قائم مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس ٹریننگ کے معیار کو مذید تقویت دی جائے۔تمام ٹریننگ مراکز میں اچھی شہرت اور بہترین تجربے افسران کو تعینات کیا جائے۔

جسمانی طور پر مکمل فٹ اور اچھی صحت کے حامل افسران و جوانوں کو کورسز کے لیئے منتخب کیا جائے۔کورسز کے لیئے انتخاب سے قبل افسران کے سروس ریکارڈ کا بھی احاطہ کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تربیتی مراکز کے پرنسپل کی تعیناتی کے کے لیئے بھی اصول وضع کیئے جائیں۔بہترین اور معیاری تربیت کے اثرات فیلڈ پولیسنگ تک منتقل ہونگے۔نیو ڈیجیٹل ٹریننگ بلاک کے افتتاح پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور انکی ٹیم لائق ستائش ہے۔

کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، جرنیلوں ،افسرشاہی کا گٹھ جوڑ توڑنے کا وقت آگیا ، حافظ نعیم

Comments are closed.