آئی جی سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن کا حکم ، ٹھٹھہ پولیس کیلئے کمائی کی نوید لایا

باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)آئی جی سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن کا حکم ، ٹھٹھہ پولیس کیلئے کمائی کی نوید لایا
تفصیل کے طابق آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد کی جانب سے جاری انسداد منشیات آپریشن ٹھٹھہ پولیس کی کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے۔نئی جمبو ماو اکی بھاری مقدار میں کراچی سے ضلع ٹھٹھہ میں متعارف کرائی گئی ہےذرائع کاکہناہے کہ بابا تمباکو پان مسالہ ایک پرانا ایٹم ہے جو ماضی میں انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو چکا ہے۔کراچی کے شریف نامی شخص نے ایک بار پھر ضلع ٹھٹھہ پولیس سے 10 لاکھ روپے ہفتہ کے حساب سے ڈیل کی ہے،اس ڈیل کے نتیجے میں زور و شور سے منشیات کی سپلائی بغیر کسی روک ٹوک جاری ہے ،ٹھٹھہ پولیس نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد کوماموں بناتے ہوئے جعلی کارروائیاں ریکارڈ کاحصہ بنادیاہے ،عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے پولیس کی ان کالی بھیڑوں کے ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے .تاکہ نوجوان نسل کوتباہ ہونے سے بچایاجاسکے.

Leave a reply