آئی جی ایف سی بلوچستان کا خاران کا دورہ،کیا بڑا اعلان

0
39

آئی جی ایف سی بلوچستان کا خاران کا دورہ،کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی ایک روزہ دورے پر خاران آئے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی ، ونگ کمانڈر خاران رائفل کرنل عمر فاروق اور علاقائی معتبرین کے ہمراہ فیملی پارک اور ایف سی پبلک اسکول (جونئیر) کا افتتاح کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے خصوصی بچوں کے تربیتی درسگاہ کا بھی وزٹ کیا۔

آئی جی ایف سی نے دوران وزٹ کہا کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جس سے اہلیاں بلوچستان بہتر انداز میں مستفید ہوں گے۔آئی جی ایف سی بلوچستان نے ایف سی سکول کے اساتذہ اور بچوں کے لیے موسم گرما میں آل پاکستان ٹور کا بھی اعلان کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نے فیملی پارک کو علاقائی روایات کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ ایف سی بلوچستان عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نے علاقائی معتبرین کی درخواست پر مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Leave a reply