چوہدری پرویزالٰہی کوپیش نہ کرنےپرآئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
![FIA](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/parvez-elahi.jpg)
اسلام آباد:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
باغی ٹی وی: پرویز الٰہی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست سابق وزیراعلیٰ کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے دائر کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا اور وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے اور ان کی بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔
سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیےعدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جسٹس مرزا وقاص روؤ ف نے ریمارکس دیئے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …
واضح رہے کہ گزشتہ روز مالی بے ضابطگیوں کیس میں رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے پرویز الٰہی کو ایک اور کیس میں لاہور سے گرفتار کیا تھا۔