احاطہ کچہری کے اندر پولیس حراست میں فائرنگ سے ملزم قتل
قصور
احاطہ کچہری میں نوجوان ملزم کا ہتھکڑیوں سمیت پولیس کسٹڈی میں قتل لوگوں کے لئے باعث خوف بن گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پولیس کسٹڈی میں ہتھکڑیوں میں جکڑے نوجوان کو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
گزشتہ دن ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت کے باہر زیر حراست 16 سالہ ملزم افضل کو ملزمان عابد اور عاطف نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ دوسرا شحض زخمی ہوا
اس پہ ڈی پی او قصور نے ضلع کچہری کے سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر محمد جمیل کو معطل کردیا اور پیشی کیلئے لیجانے والے دیگر اہلکاروں کی انکوائری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو احکامات جاری کئے ہیں
کل صبح وکیل کی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے زیر حراست ملزم افضل کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ ملزم راشد مسیح کو زخمی کر دیا تھا
پولیس نے موقع سے ہی فائرنگ کرنے والے ملزم عابد اور اسکے ساتھی عاطف کو گرفتار کر لیا تھا
مقتول افضل نے ملزم عابد کے بیٹے کو سال 2022 میں قتل کیا تھا اسی سلسلے میں اس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی پیشی تھی
واضع رہے کہ ضلع کچہری میں ی ہوئی پہلا قتل نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس پہ عوام ضلع کچہری میں خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ہے