spot_img

ذات صلة

جمع

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ،آن لائن جوا پر پابندی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن جوا پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے دائر درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید عدالت میں پیش ہوئے، درخواست پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا.دوران سماعت بیرسٹر عمران رشید نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ کیسے جوا کے ایپس ڈیجیٹل والیٹس کا استعمال کر کے بینکاری قوانین کو نظر انداز کرتے ہیں، جس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور مالی دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔عمران رشید نے آئینی، قانونی اور اسلامی ممانعتوں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ ان ایپس کو بند کر دیا جائے، ان کے سوشل میڈیا پر اشتہارات کو روکا جائے اور سخت مالی کنٹرولز نافذ کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں کے کام میں بھی مداخلت کریں، آن لائن گیمبلنگ ایپس ادائیگیوں کے پراسیس کے لیے بلاواسطہ طریقے استعمال کرتی ہیں، گیمبلنگ اکاؤنٹ میں رقم لگانے کے لیے ایپس نامعلوم تھرڈ پارٹی کامقامی اکاؤنٹ نمبر دیتی ہیں، گیمبلنگ ایپس رقم وصولی کے بعد اسے صارف کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرتی ہیں تاکہ وہ جوا کھیل سکے،جوئے کی رقم جیتنے پر بھی اسی طریقے سے صارف کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کر دی جاتی ہے، یہ سارا عمل بینکنگ کی پابندیوں اور لیگل سکروٹنی سے بچ کر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں بھی مدد کرتا ہے، پیکا ایکٹ کی سیکشن 37 پی ٹی اے کو غیر قانونی گیمبلنگ پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اس متعلق اپنی اتھارٹی منوانے میں ناکام رہی ہے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی سہولت فراہم کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرتا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان فنانشل ایکو سسٹم کو ریگولیٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آن لائن گیمبلنگ ایپس اور ان کی ایڈورٹائزمنٹ پر پاکستان میں پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو گیمبلنگ ٹرانزیکشنز روکنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فنانشل کنٹرول کا حکم دیا جائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کو تمام گیمبلنگ ویب سائٹس، ایپس اور پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ کی پروموشن روکنے اور ایف آئی اے کو گیمبلنگ ٹرانزیکشنز میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
11_WP_806-2025_638766146774562305

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan
spot_imgspot_img