جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کےایجنڈے پرسب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

0
39
shehbazsharif

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے-

باغی ٹی وی: یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں جابر بھارتی غاصبانہ آلہ کاروں سے بے خوف ہیں۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے


انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ ہندوستانی جوئے سے آزادی کے اپنےخواب کو پورا کرنےکےلیےانتھک جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے اپنی قربانیوں سے آزادی کی مشعل کو جلا رکھا ہے۔ میرا یقین ہے کہ ان کے خواب جلد ہی روشن ہوں گے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 75 سال سےبھارت نےجموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارت کے5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے حالات بدترین رخ اختیار کرچکے ہیں، بھارت کے ان غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کوپاکستان اورکشمیریوں نے مسترد کیا ہے۔

بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ قوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو گزشتہ 75 سالوں سے بھارتی جبر برداشت کررہے ہیں۔

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے، بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم بڑھتا جارہا ہے، بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہےبھارت نے ہمیشہ کشمیرکے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارتی ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے نہیں ہٹے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیرکی آزادی تک پاکستان غیرمشروط حمایت جاری رکھےگا۔

وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

Leave a reply