اس سال فطرانہ کتنا ادا کیا جائے

0
244

اس سال فطرانہ کتنا ادا کیا جائے

باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں ایک اہم فریضہ فدیہ صوم یا روزے کا فطرانہ ہے . اس دفعہ کا فطرانہ کا اعلان کردیا گیا ہے کہ اس کی کتنی قیمت روپے کی صورت بنتی ہے . فطرہ اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کے 2 کلو آٹا کے حساب سے رقم 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔ اسی طرح کفارہ قسم 1400 ہے، جب کہ کفارہ اور فدیہ صوم 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اس حساب سے رقم 8400 روپے فی روزہ بنتی ہے

چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے، جو کے حساب سے فطرے کا نصاب 320، کھجور سے 960 روپے ہے۔مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کشمش سے فطرے کا نصاب 1920 اور پنیر سے 3450 روپے ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ،جو 19200 روپے ، کھجور 57600روپے ، کشمش 115200روپے ادا کریں۔

مفتی منیب نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو ،کھجور ،کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفار ہ اداکریں .

رمضان کے اہم فریضے کو ایک مکتبہ فکر نے اس سال کے حساب سے بتادیا ہے جبکہ دیگر مکتبہ ہائے فکر میں فقہی اختلاف کی وجہ سے اس میں تھوڑی بہت کمی بیشی ہے .

Leave a reply