لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کے کاغذات نامزدگی میں تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ ،تصدیق اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی
درخواست حورم علی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، درخواست میںموقف اختیار کیا گیا کہ اعجاز چوہدری نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،اعجاز چوہدری کے تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو پولیس ہراساں کررہی ہے، اعجاز چوہدری کی 28 دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہے، عدالت تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ، وزیر آباد سے تحریک انصاف کے پی پی 35 سے امیدوار احمد علی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزار کی 8جنوری تک عبوری حفاظتی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس علی باقر نجفی نے احمد علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میںمؤقف اختیار کیا گیا کہ اسکے خلاف نو مئی واقعات پر ملزمان کو سہولت کاری دینے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اس نے عدالت کے حکم پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اب سیکروٹنی کے لیے پیش ہونا ہے،خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، عدالت ٹرائل کورٹ رسائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ