الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اگست کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔جانچ پڑتال 5 اگست کو کی جائے گی۔الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 11 اگست تک کرے گا۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 13 اگست مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔ اعجاز چوہدری پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
آئی پی سی رپورٹ نے غزہ میں قحط کی تصدیق ، گوتریس کا فوری جنگ بندی اپیل
عادت سے مجبور گوتم گھمبیر کی پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے تلخ کلامی
مستونگ :سیکیورٹی خدشات، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، نقاب پوش افراد پرپابندی عائد
امریکا نے القاعدہ رہنما کی گرفتاری پر انعامی رقم 10 ملین ڈالر کر دی