آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کو ملا عید کے تیسرے روز بڑا صدمہ

0
50
inna lillah

آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کو ملا عید کے تیسرے روز بڑا صدمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

کلیم اللہ عباسی کراچی سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ کے این شاہ کے قریب روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے،لاش لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کردی گئی ہے،کلیم اللہ عباسی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اسٹنٹ ڈائریکٹرتھے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے آئی جی کے پی کے ثناءاللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹریفک حادثے میں کلیم اللہ عباسی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، آئی جی کے پی کے ثناءاللہ عباسی اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

کرائمزایند ٹیرازم جرنلٹس فورم نے بھی آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے چھوٹے بھائی کلیم اللہ عباسی کے ناگہانی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں اعلئ مقام دیں اور لواحیقن کو صبر وجمیل عطا کریں امین

Leave a reply