پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتے طلب کرنےکا فیصلہ

مسلم ن لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل کر لیں
0
138

لاہور: مسلم ن لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل کر لیں-

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن پنجاب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تعاون کے بغیر بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ،مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا دعویٰ ہےکہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پارٹی کی نشستوں کی تعداد 160 سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کےآخری ہفتےمیں طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں آئندہ 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائےگی، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا،کیونکہ الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندرآئینی طور پراسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔

چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز …

دوسری جانب مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کوئٹہ میں نواز لیگ کے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران، میر شعیب نوشیروانی اور سردار مسعود لونی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں نواز لیگ اکثریت میں ہے اور ہم بلوچستان میں نواز لیگ کا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں، حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور دیگر جماعتیں نواز لیگ کےساتھ مخلوط حکومت میں زیادہ مطمئن رہیں گی، جو اراکین آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں ان سے ہم رابطے میں ہیں نواز لیگ کی مرکزی قیادت نےبلوچستان میں حکومت سازی کیلئے جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمارے لیےقبول ہوگا لیکن نواز لیگ کی مرکزی قیادت نے تاحال بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

Leave a reply