ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 21 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا

میاں چنوں میں رات کو چھپ کر لوگوں کے واش رومز کے روشن دانوں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی،جبکہ فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے چار گھروں میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

باغی ٹی وی : ذیشان نامی شہری نے تھانہ چھب میں درخواست دی کہ اس کے گاؤں کا رہائشی وقاص نامی شخص اس کے گھر کے واش روم سے موبائل کے ذریعےاس کی بیوی کی ویڈیو بنارہا تھا،جب اسے ویڈیو بنانے سے روکا گیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ اگر کسی کو بتایا تو ملزم کے پاس اس کے گھر کی دیگر خواتین کی بھی ویڈیو موجود ہے وہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ کے مطابق ملزم وقاص کے خلاف درخواست موصول ہو گئی ہے،ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واش روم کے روشن دان سے موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا رہا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

لاہور:پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کیٌخلاف درخواست سماعت کیلئے مکمل

دوسری جانب فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے چار گھروں میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد کے نواحی گاؤں میں ایک ساتھ 4 گھروں میں ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایک واردات کے دوران تین مسلح ڈاکو 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی بھی کرتے رہے، ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے 7 لاکھ نقدی، دس تولہ زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعے پر ریجنل پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے، سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، واقعہ پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تمام ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے عورتوں کی عصمت دری کے واقعات میں ملوث ملزمان معاشرے کے ناسور ہیں۔

پائیدار اور مضبوط ترقی کی جانب پیش قدمی اب بھی پاکستان کیلئے چیلنج ہے،آئی ایم …

Comments are closed.