غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی
0
130

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں غیرشرعی نکاح کیس میں دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ کلامی ہوئی-

باغی ٹی وی : سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران 3 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے عون چوہدری اور خاور فرید مانیکا کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی جبکہ 2 گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کی جائے گی،قبل ازیں جب بشرٰی بی بی عدالت آئیں تو عمران خان نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور ماتھا چوما-

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گے، گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاورمانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں، دوران سماعت بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ،میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی،منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے –

اڈیالہ جیل میں دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، خاور مانیکا نے تین مرتبہ ہاتھ جوڑ کر اور سوری کی بشری بی بی نے کوئی جواب نا دیا –

چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

علیمہ خان نے کہا کہ یہ بچوں کا گند کیوں اچھال رے ہو جسپر خاور مانیکا نے جواباً کہا کہ گند آپکے بچوں نے پھیلا یا ہے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی دوران جرح خاورمانیکا سے لڑپڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی۔

خاور مانیکا نے بشری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے سوال کرکے کے تھک گئے مگر تم نے جوب نہیں دیا ،چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے ،میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے،جس پر بانی پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کو جواب دیا کہ چھ سال بعد یاد آیا ہے-

دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان نےعدالت سے استدعا کی میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں، خاورمانیکا بھی حلف لےعمران خان نے جج قدرت اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ہے، قرآن لائیں میں ہاتھ رکھ کر حلف دینے کو تیار کو ہوں،میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں-

انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو میرا گھر تم نے برباد کیاسماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی، عدالت نے عمران خان سے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہوجائے گا۔

عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے کے ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا، جس پر عمران خان حلف لینے سے مکر گئے اور کہا کہ ہم حلف بھی لیں گے جرح بھی کریں گے،اس پر جج نے کہا کہ آپ جرح نہیں کرسکتے، آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے۔

بعدازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

سماعت کے بعد بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بشرٰی بی بی سے اڈیالہ جیل کی بجائے بنی گالہ جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بولیں میں اڈیالہ جیل میں رہنا چاہتی ہوں،میں کل گرفتاری دینےآئی،مجھے دیکھ کر جیل حکام پریشان ہوگئے،میں نے جیل حکام سے کہا،میں بزدل نہیں،بہادر ہوں،گرفتاری دینے آئی،مجھے گرفتار کرلیں،مجھے ایک دفتر میں بٹھا دیا گیا،پھر مجھے کہا گیا،آپ کو سملی ڈیم ریسٹ ہاؤس لے کر جانا ہے،میں نے کہا،نہیں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھیں،مجھے دھوکے سے بنی گالہ لےجایا گیا،میں اب بھی کہہ رہی ہوں مجھے اڈیالہ میں رکھا جائے، ابھی بھی اڈیالہ جیل رہنا چاہتی ہوں ، اسی لیے دھوکے سے لائے کہ پراپیگنڈا کیا جا سکے ،میں بہادر ہوں خود گرفتاری دی، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نا کرونگی مجھے ڈیل کی آفر کی گئیں تھیں ، میں نے جواب دیا کہ خان سے ڈائیریکٹ بات کریں ، اللہ کو منافقت اور شیطان پسند نہیں ، صرف پردے اور داڑھی میں ایمان نہیں ہوتا ، مسلمان ہوں اللہ کے علاؤہ کسی سے نہیں ڈرتی ،‏مجھے جیل میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں، ابھی میرے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کریں اور مجھے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں-

جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک بات میں کلئیر کر دوں ،میں نے اور میری بیگم نے عدالت سے کسی قسم کا کوئی ایکسٹرا ریلیف نہیں مانگا ، ہماری بہادر خواتین یاسمین راشد،صنم جاوید،عالیہ حمزہ جیلوں میں ہیں ہمیں مجھے اور بشریٰ کو جیلوں میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فیصلے اوپر سے لکھوائے جا رہے ہیں، یہ سارے "پتلے” ہیں، مجھے بدنام کرنے کےلئے بشری بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا،میں باریاں لینے کےلئے سیاست میں نہیں آیا، میں نے کیا ڈیل کرنی ہے، رابطے کرنے والے رابطے کرتے رہیں، میوزیکل چیئر چل رہی ہے-

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی خود چل کر اڈیالہ جیل گرفتاری دینے آئیں، مجھے نہیں معلوم انہیں بنی گالہ کیوں لے گئے، مجھے ابھی پتہ چلا بشری بی بی کو تو بنی گالہ لے گئے تھے، میں نے تو رات کو ان کےلئے کمبل بھی بھیجا،یہ ان کے فیصلے نہیں، یہ نظام انصاف کا تماشہ بنا رہے ہیں،ہار والے معاملے سے بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں، یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں تھا، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا، میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا-

سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خاور مانیکا نے الزام لگایا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی میرا ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے، عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا، میں بے بس تھا خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا پنجاب سنبھال رکھا تھا، میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہےکہ کیس سے پہلے ہی میں نے اسے ملازم رکھا، خاور مانیکا اپنے بچوں کے واٹس ایپ میسج میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

Leave a reply