عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

سائفر مقدمے میں ہونے والی کارروائی کو ان کیمرہ ڈکلیر کیا ہوا ہے
bushra imran

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کی سائفر کیس، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی-

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی بشری بی بی بھی اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پر ہین جبکہ عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو گی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کے درخواست پر سائفر مقدمے میں ہونے والی کارروائی کو ان کیمرہ ڈکلیر کیا ہوا ہے پراسیکوشن کیجانب سے آج مزید تین گواہوں کو پیش کیا جائے گا جن میں سےدو کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے –

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

دوسری جانب عمران خان نےسائفر مقدمے کی عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اج سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گےعدالت نے اس ضمن میں ایف آئی اے اور اس مقدمے کے مدعی اور سابق سیکرٹریداخلہ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے-

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیےجن کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، نیب کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے کے عوض رکھا گیا،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔

Comments are closed.