لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

0
41
ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ آفس نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا-

باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں-

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ آفس نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں لاہور ہائی کورٹ آفس کی جانب سے دستاویزات درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی،اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی،ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلہ کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے-

یاد پرے کہ عمران خان نے اسلام آباد تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا-

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی ہدایت پر عمران خان کا وارنٹ لےکر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان گرفتار نہ ہوسکے۔

رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے علاوہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر تحریک انصاف کے دھاوے کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی ہیں تاہم درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگادیا ہے۔

Leave a reply