وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے سیاسی مہم چلانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک رہا، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ان کے والد کو کس کیس میں سزا ہوئی ہے اور یہ سزا ایک کرپشن کیس میں ہوئی ہے، نہ کہ کسی سیاسی بنیاد پر۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ یا نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے، دہشتگردی کے خلاف ایک نیا اقدام شروع کر رہے ہیں، جس کا پیغام امن ہے،بلوچستان میں حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
عطا تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، انہیں عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کس طرح اتنی بڑی رقم کی منتقلی میں سہولت کار بنےاگر عمران خان کے بیٹے سیاسی مہم چلانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک رہا، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ ان کے والد کو کس کیس میں سزا ہوئی ہے اور یہ سزا ایک کرپشن کیس میں ہوئی ہے، نہ کہ کسی سیاسی بنیاد پر۔
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری