پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گارڈز نے سوال پوچھنے پر صحافی پر حملہ کردیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی نے ان سے سوال پوچھا تو عمران خان کے سکیورٹی گارڈز نے ان پر حملہ کردیا حیدر شیرازی نے ٹوئٹر پر واقعے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو قتل کے مقدمے میں پھانسی لگا دی تھی کیا آپ کو ریلیف ملے گی؟


صحافی حیدر شیرازی کے مطابق سوال ختم ہی ہوا تھا کہ گارڈز نے انہیں دھکے دیتے ہوئے پیچھے ہٹا دیاحیدر شیرازی کے مطابق انہوں نے احتجاج کیا تو عمران خان بنا کوئی جواب دیئے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران نامعلوم شخص نے عمران خان پر پانی کی …

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر حیدر شیرازی کے سوالات پر عمران خان غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری کیلئے اسلام آباد کے 11 مرکز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نئی عمارت میں پیش ہوئے جو حال ہی میں ایف 8 سے یہاں منتقل کی گئی تھی عمران خان سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں بلٹ پروف شیٹس سے گھرے کچہری میں داخل ہو رہے تھے کہ ایک پانی کی بوتل اوپر سے ان کے اوپر گری، تاہم وہ شیٹس کی وجہ سے محفوظ رہے،توشہ خانہ کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی دورن سماعت جج ہمایوں دلاورنے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دے دی۔

بلاول بھٹو کی سفارش پر چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی …

Shares: