اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق کے گھر نامعلوم افراد پیٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
باغی ٹی وی : عمران خان کے وکیل محمد اظہر صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کے باہر کی سی سی ٹی شیئر کیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد آئے اور ان میں سے 2 نے بائیک سے اتر کر پیٹرول بم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر پھینکے،خوش قسمتی سے پیٹرول بم پھٹنے سے محفوظ رہا-
عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی
دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد واضح طور پر حملہ کرتے ہوۓ دیکھے جا سکتے ہیں! @OfficialDPRPP @PTIofficial @PTIOfficialLHR @ctplahore pic.twitter.com/Hx5wEYbjXv
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) April 13, 2023
اظہر صدیقی نے ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا لیکن میں آئین و قانون کی حکمرانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
میرے گھر آج پٹرول بمبوں سے حملہ کیا گیا! آئین و قانون کی حکمرانی سے پیچھے نہی ہٹھوں گا!! pic.twitter.com/jgbcZHkvOU
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) April 12, 2023
میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا کیونکہ وہ ایک کاز ہے، ایک نظریہ ہے وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اظہر صدیق pic.twitter.com/mzTinF7Kq5
— Imran Khan (@_ImranRiazKhan) April 13, 2023
مردم شماری میں اب تک مجھے اورمیرے خاندان کو گِنا ہی نہیں گیا ،گورنر سندھ
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا کیونکہ وہ ایک کاز ہے، ایک نظریہ ہے وہ پیچھے نہیں ہٹے گا میں بھی عمران خن کے ساتھ کھڑا رہوں گا پیچھے نہیں ہٹنا-