عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کا معاملہ،جیل حکام سے وضاحت طلب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی شوکت خانم کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی-
باغی ٹی وی : عمران خان کی شوکت خانم کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت میاں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی ،سماعت کے دوران عدالت نے جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
میاں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس د ئیے کہ آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں بانی پی ٹی آئی انڈرٹرائل قیدی ہیں، اور ہم نے جیل کے دورے کے دوران وہاں ڈاکٹروں کو دیکھا جو میرٹ پر بھی نہیں تھے عدالت نے جیل حکام سے وضاحت طلب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی …
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل تھی، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔