کراچی: سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟
باغی ٹی وی : کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ بھٹو صاحب نے حمود الرحمان کمیشن پر پردہ ڈالا لیکن آپ نے انہیں لٹکا دیا، ہر سول حکومت نے پردہ ڈالا، لیکن آپ نے کیا کیا، کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں،ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنےکا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں، حمودالرحمان دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کےجج ہیں۔
پاکستان میں رواں سال کا چوتھا پولیو کیس رپورٹ
سابق صدر کا کہنا تھاکہ چند لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، آپ لوگ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے متفق ہو جائیں، اسٹیک ہولڈرزکوٹیبل پرلائے بغیر حل ممکن نہیں، اس وقت دو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ایک بانی پی ٹی آئی کیونکہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، فارم 47 والوں کا مینڈیٹ نہیں ہے، فارم 47 والوں کو لوگ مینڈیٹ دے دیں کہ وہ جوبات کریں گے اس پرہم بھی کھڑے رہیں گےتووہ بھی بات کرسکتےہیں، اسٹیک ہولڈرمیزپر نہیں ہوں تو فیصلہ نہیں ہوگا۔
عارف علوی نے کہا کہ سقراط کی طرح عمران خان نے بھی نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے، عمران خان نے بھی سقراط کی طرح ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، ملک میں کارگل کا بھی سانحہ ہوا ہے جن لوگوں نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی وہ کارگل پر ریسرچ کرلیں کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے۔
ہم جنس پرستوں سے متعلق ماہرین کا نیا انکشاف
سابق صدر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں آپ پر اعتماد نہیں، کیونکہ آپ ظالم ہیں آپ لوگوں کو ٹارچر کرتے ہیں، عورتوں کو اٹھایا جاتا ہے اتنا ظلم تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشت گرد آزاد ہے اور عام آدمی پر اے ٹی اے لگایا جاتا ہےموجودہ صدر استثنی لے رہے ہیں، لیکن میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے۔
عارف علوی نے کہا میں عمران خان کا سپاہی ہوں، 6 ججز کو خراج تحسین یش کرتا ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی شامل ہیں ان سے بات کریں، یہ چور، کرپٹ اور ظالم ایک طرف ہیں اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی ہے، برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی بدلہ نہیں لے گا، زوم ان کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے، ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم کراچی میں جیت سکتی تھی؟۔ ہم نے ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا، اب وہ دوسروں کے ساتھ ملکر اس شہر پر ظلم کررہے ہیں۔
صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر
کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ، رہنما فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری علی پلھ، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔