پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساؤنڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں کنٹینر کی چھت پر 80افراد کی گنجائش ہے پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

فوٹو: میڈیا ذرائع

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے زمان پارک ہاؤس میں ملاقات بھی شامل ہے، جس میں مارچ سے قبل سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا پارٹی رہنماؤں کو مارچ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی، تاکہ لانگ مارچ میں حامیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی آئی28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے مارچ شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد 4 نومبر کو راولپنڈی،اسلام آباد پہنچے گاعمران خان کی قیادت میں ریلی لاہور سے باہر شاہدرہ میں پہلی رات قیام کرے گی جس کے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور جہلم میں رات کو رکا جائے گا اور آخر کار جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے۔

ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

لاہور میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پارٹی کی دیگر قیادت نے ایک کنٹینر پر سرخ اور سبز رنگ کیا، پارٹی کے جیل روڈ آفس سے لبرٹی چوک تک کا دورہ کیا اورجمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے اجتماع کے لیے انتظامات کی منصوبہ بندی کی۔

عمران خان نے پرویز الٰہی کے ساتھ پنجاب کی حکمران جماعتوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے قانون سازوں کو اعتماد میں لیا۔

عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پرامن رہیں گے کیونکہ ان کی تحریک کا مقصد ’نرم انقلاب‘ ہے دونوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حمایت کے لیے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا اور پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سب سے بڑی تحریک آزادی ہو گی، جب تک میں زندہ ہوں، میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف لڑوں گا۔

دوسری جانب مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کم از کم 13 ہزار 86 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 4 ہزار 199 اسلام آباد پولیس، ایک ہزار 22 سندھ پولیس، 4 ہزار 265 ایف سی اور 3 ہزار 600 رینجرز اہلکار شامل ہیں۔

Comments are closed.