پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال،کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہےجیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہےبانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی مکمل طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ بنیاد پر معائنے کی اجازت دی جائے۔
5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کیساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔
حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع