لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آٸی کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ کر دی گئی۔
باغی ٹی وی : لاہو کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی دو بہنوں کو جناح ہاوس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کیعدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق دونوں خواتین نے مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور تفتیشی افسر کے مطابق ضمانت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں خواتین اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں لہذا اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 22 پی ٹی آٸی رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا تھا جن میں غلام عباس ، علی حسن ، سعید احمد سندھو، شفقت امین سندھو چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان ،عندلیب عباس ، احمد خان نیازی بھی اشتہاریوں میں شامل ہیں،خالد گلزار ، اور سابق ایم این اے کرامت علی کھوکھر شمل ہیں
پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظورکررکھی ہیں،عدالت نےعلیمہ خان اور ظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں 8 اگست تک منظور کیں عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
تھانہ سرور روڈ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔