اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجربینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس پر جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت نے دستخط کیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ابتدائی طور پر چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی، 2 مئی کو لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو 9 مئی 2023 کو بنایا گیا، لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاپر شامل تھے،فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینچ کے 2 ارکان نے فیصلہ دیا، چیف جسٹس عامر فاروق 10 مئی 2023 کو بیچ سے الگ ہو گئے۔

فیصلے کے مطابق چیف جسٹس نے 2 ججز کا فیصلہ سربمہر کرنے کی ڈائریکشن دی تھی، چیف جسٹس کی ہدایت پر یہ نیا بینچ تشکیل دیا گیا، آج اوپن کورٹ میں فریقین اور صحافیوں کی موجودگی میں لفافے کو ڈی سیل کیا گیا، معلوم ہوا کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے تفصیلی فیصلہ دیا دونوں ممبرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی درخواست کو خارج قرار دیا، بینچ کے اکثریتی فیصلے میں پٹیشن خارج کر دی گئی، ہمارا خیال ہے کہ اس کیس میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں اور عدالتی فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک بار پھر ناقابل سماعت قرار

جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں،عرفان صدیقی

Shares: