بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آبادکاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ ان افراد کی محفوظ اور موثر آباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے،حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ وہ نان ریٹرن ایڈوائزری کا احترام کریں،بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق معاملات پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے۔