توشہ خانہ کیس،فیصلہ آ گیا، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

عمران خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا،حکم نامہ جاری
0
60

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا،

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، درخواست مسترد کی جاتی ہے،عمران خان نے اس عدالت کا آرڈر کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، عمران خان کو 28 فروری کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا تھا،عمران خان کو ٹرائل آگے بڑھانے کیلئے طلب کیا جا رہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے،عمران خان طلبی کے باوجود آج بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،عمران خان آئندہ سماعتوں پر حاضری کی یقین دہانی کیلئے بھی آج پیش نہ ہوئے،

تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وکلا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا،لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی

قبل ازیں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے سینشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی

عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی،عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی درخواست جج ظفر اقبال کی عدالت میں دائر کی گئی-

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

عمران خان کے وکیل قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آج ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست میں استدعا کی گٸی کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت پندرہ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ایڈووکیٹ اظہرصدیق کا کہناتھاعمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں،رجسٹرارہائیکورٹ نے درخواستوں پر نمبر لگادیا ہے-

واضح رہے کہ اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وانٹ جاری کیے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

28 فروری کو چیئرمین تحریک انصاف پر کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن وہ عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اس وارنٹ کا نوٹس دینے کل اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور گئی تھی جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے،انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہےعدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے-

انتخابات 2023_2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری

Leave a reply