غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کیجانب سے وکالت نامہ آج جمع کرایا جائےگا
0
37
PTI

اسلام باد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

باغی ٹی وی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہا کہ سیکشن 91 کے تحت ملزم کا عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، حاضری کے بغیر ملزم کی کوئی درخواست نہیں سنا جاسکتی۔

اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ: پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک تو ملزم کی حاضری ہی ریگولرائز نہیں ہے، ایک شخص کیلئے قانون تبدیل نہیں کیاجا سکتا پی ٹی آئی کے وکیل نےعدالت کوبتایا کہ بشریٰ بی بی کیجانب سے وکالت نامہ آج جمع کرایا جائےگا جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وکالت نامہ بھی ملزم کی عدم موجودگی میں قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

وکیل قتل کیس:9 اگست تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کب تک پیش ہو سکتے ہیں؟جونئیر وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان گیارہ بجے تک پیش ہو سکتے ہیں جس کے بعد کیس کی سماعت میں دن 11 بجے تک وقفہ کردیا گیا۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوگئے دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو کہا کہ آپ ضمانتی مچلکوں کا حکم آج کریں تو ہم جمع کریں گے، کیس پر آج بھی دلائل دینے کو تیار ہوں، لیکن 26 کو جواب الجواب میں سن لیں۔

وکیل شیر افضل نے کہا کہ ہم درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے اس دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جج نے وکیل شیر افضل سے مکالمے میں کہا کہ عدالت نے آپ ہی کو سننا ہےعدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 30، 30 ہزار روپے کےمچلکوں کی عوض 26 جولائی تک ضمانت منظورکرلی۔

Leave a reply