جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

باغی ٹی وی: گزشتہ روز ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہبازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

فریقین کی جانب سے ان کے اقدام پر”مثبت ردِ عمل” ظاہرکیا گیا، جماعت کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی قومی اہمیت کے معاملات پر مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے، تو مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

عمران خان اور سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی جس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں، اور ہم اس سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں پاکستان میں قومی حکومت موجود ہے اس قومی وژن کو عمران خان کے لئے قربان کر دیں ؟ پارلیمنٹ ،قوم اور عوام جیتے گی ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن عوام آج بھی میدانوں میں نکلنے کے لئے تیار ہیں صرف چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کافی نہیں بلکہ چیف جسٹس کو بھی کہنا چاہیے کہ وزیر اعظم کا ہر حکم تسلیم ہوگا ۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

Comments are closed.