پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کا پیغام وائرل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیل کی کوٹھری سے لندن میں انسانی حقوق کے وکلا کی ایک سرکردہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑیں،ہیومن رائٹس لیگل فاؤنڈیشن کو ایک اعلیٰ درجے کی قانونی ٹیم جمع کرنے کا کام سونپا گیا ہے،جس میں مائیکل مینسفیلڈ کے سی، برنبرگ پیئرس اینڈ کمپنی کے گیرتھ پیرس، اور بین ایمرسن کے سی شامل ہیں-
پیغام میں کہا گیا کہ قانونی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، رپورٹرز، اور اقوام متحدہ سے منسلک بین پارلیمانی یونین کے پاس درخواستیں دائر کرےجس کامقصد خان کی سیاسی جماعت کےسینئراراکین کومتاثر کرنے والے حراستی اور عدالتی عمل کی نگرانی کو محفوظ بنانا ہے۔
اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار
پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) فخریہ ”پاکستان لیگل فنڈ“ کے آغاز کا اعلان کرتا ہے جو کہ 1 ملین پاؤنڈکا قانونی دفاعی فنڈ ہے جس کی سابق وزیر اعظم عمران خان نے توثیق کی ہےیہ فنڈ ان قیدیوں کی قانونی لڑائیوں کی مالی اعانت کے لیے وقف ہے جن کے پاس انصاف تک رسائی کے ذرائع نہیں ہیں، ایچ آر ایل اے ایف کے ترجیحی موکلوں میں ممتاز قیدی جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم راجہ، اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں جنہیں نقصان کے فوری خطرے کا سامنا ہے۔
📌 Please note & follow instructions or appeals coming from only official forums: https://t.co/IsVATxjTOo
— PTI (@PTIofficial) August 18, 2023
پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے …
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل اس مہم کو پی ٹی آئی نے جعلی قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے ایکس پر جاری پانے پیغام میں لکھا کہ عمران خان صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معاملات کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا نہیں کہا ،جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے میسیج (پیغام) بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسیج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی مکمل تردید کرتی ہےہم باقاعدہ لیگل نوٹس بھیجیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جن لوگوں نے یہ کام کیا، ہمیں، عمران خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور فراڈ کیا-
عمران خا ن صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معملات کے لیے فنڈا کٹھا کرنے کا نہیں کہا،جو لوگ یہ کہہ رہے کہ عمران خان نے میسج بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی ململ تردید… pic.twitter.com/0VBhfCFx8I
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) August 19, 2023
Let me make it categorically CLEAR! Nor Imran Khan or PTI has ever instructed or appointed any legal team so far. Nor does ANYONE have any mandate from him or the party. PTI has absolutely nothing to do with this organisation or fundraising linked to it. Whoever tries to raise… pic.twitter.com/UCXWKf3S83
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 18, 2023