ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تودوسرامقدمہ درج کرلیا جاتا ہے،عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے
0
40
imrankhan01

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی وزارت دفاع، داخلہ، قانون وانصاف، چاروں صوبوں کے آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، الیکشن کمیشن، پیمراء، وفاقی وزیر داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو فریق بنایا گیا ہےدرخواست انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

17 ملٹری کورٹس کام کر رہیں،102 شرپسندوں کا ٹرائل ہو رہا،ڈی جی آئی ایس پی …

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک مقدمہ میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے، درخواست گزار کو ایف آئی آرز کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی جاتیں، درخواست گزار کو معلوم نہیں کہ اس کے خلاف کہاں کہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں-

توشہ خانہ ریفرنس کیس ،عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

دخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک ہی نوعیت کے معاملے پر متعدد فورمز پر کارروائیاں جاری ہیں، آئین کے آرٹیکل 10 اے کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کےاندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تمام تفصیلات فراہم کرنے اور درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے یا طلبی کے نوٹس میں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل،سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا

Leave a reply