عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

عمران خان جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھ رہا تھا جب اقتدار سے ہٹا تو اسی فوج کے خلاف بولنے لگا۔
sharjeel-memon

کراچی: سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت دی لیکن بعد میں بھٹو کی پوری فیملی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی قیمت ادا کی۔

باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے آج کے دن پاکستان میں ایٹمی دھماکے کیے گئے جن کا مقصد پوری دنیا کو بتانا تھا کہ ہمارا ملک کمزور نہیں ایٹمی طاقت ہے-

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک شخص جیل میں بیٹھ کر انٹرویو بھی دے رہا ہے اور اس کے آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں، جیل میں بیٹھ کر وہ شخص حکومتیں بنا رہا ہے ٹکٹیں دے رہا ہے اور ٹوئٹر چلا رہا ہے، کل جیل سے بیٹھ کر ٹوئٹر پر ویڈیو لگائی جس میں مجیب الرحمان کو قومی ہیرو کہہ دیا ایسے گمراہ کن حقائق پیش کیے گئے۔

کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو …

سینئر وزیر اطلاعات سندھ ںے کہا کہ 1971ء میں پاکستان کے دو حصے ہوئے اس پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں کسی ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، عمران خان ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے یہ شخص ہم پر تھوپا گیا ہے سکوت ڈھاکا میں کئی معصوم جانیں گئیں ان حقائق کو توڑ کر غلط اسٹوری بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا ذمہ دار مختلف لوگوں کو ٹھہرایا جارہا ہے، نوجوان نسل کو ایڈٹ کی ہوئی ویڈیوز دکھا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان بیساکھی پکڑ کرآئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے ہماری قوم آنکھیں کھولے عمران خان جیسے بہروپیے کو پہچانیں، عمران خان نے کل فوج کو گھسیٹنے کی کوشش کی عمران خان جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھ رہا تھا جب اقتدار سے ہٹا تو اسی فوج کے خلاف بولنے لگا۔

سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

Comments are closed.