خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اب عمران خان پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے وہ انہیں پیش کریں۔
0
109
Imran Khan

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج مرید عباس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کےوکیل خالد یوسف چوہدری نےکہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست کی حراست میں ہیں انہیں پیش کیا جائے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ آپ کی پہلی درخواست تھی انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں پیش نہیں ہو سکتے، جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ وہ گرفتاری سے قبل تھی تب شدید خطرات تھے،جج مرید عباس نے کہا کہ پھر آپ کی پہلی درخواست پر فیصلہ کر کے عمران خان کو سمن کر دیتے ہیں، وکیل خالد یوسف نے کہا کہ اب انہیں پیش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے وہ انہیں پیش کریں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ برس 20 اگست کو ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز پرتشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

Leave a reply