کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن نے عمران خان کی رہائی کیلئے پٹیشن پیش کر دی
ٹورنٹو: کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سہوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پٹیشن پیش کر دی-
باغی ٹی وی: کینیڈین پارلیمنٹ کی سکھ خاتون رکن روبی سہوتا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی، پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی افسران کے کینیڈا آنے پر پابندی سے متعلق پٹیشن پیش کردی جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف قرض مشروط کیا جائے۔
روبی سہوتا نے کینیڈا کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، نئے انتخابات کا مطالبہ سمیت کینیڈا سے پاکستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر
بھارتی نژاد کینیڈا خاتون رکن نے اپنی تقریرمیں فوج کے بارے میں بھی ہرزہ سرائی کی اور پاکستان پر آئی ایم ایف پابندیوں کا مطالبہ کیا۔ پٹیشن سکھ خاتون رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا نے پاکستانی کینیڈین شہریوں کے ایما پر پیش کی۔
واضح رہے کہ روبی سہوتا کی جانب سے پٹیشن ایسے وقت پر دائر کی گئی جب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری پر غور کیا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ پاکستان کیلئے آج قرض کی منظوری ہوجائے گی۔