عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے،امریکی رکن کانگریس

ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے,ٹم بروشے
0
102
tim brosche

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن ٹم بروشے کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکا کا دوست ہے، ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔

باغی ٹی وی : امریکی کانگریس کے رکن ٹم بروشے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوال کیا جو امریکہ کے دوست تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے،ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں (پاکستان میں) کیا ہو رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا،جبکہ ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔

ٹم بروشے نے مزید کہا کہ ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے، کسی عالمی طاقت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، جیسے کہ جہازوں یا فوج کو بھیجنا، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے-

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا کا اجلاس،آئی ایم ایف معاہدے کا جائزہ لیا …

وفاقی وزیر داخلہ کی اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت

پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

Leave a reply