عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیا
0
211
imran

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں-

باغی ٹی وی: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت کی عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، اسپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین، بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

نگران حکومت کا عوام کو جدید ترین ماڈلز کے فونز قسطوں پر دینے کا اعلان

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں، شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب جانب سے ہامی بھرنے پر بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے، جبکہ بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے، روبکار میں عمران خان کے دس دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں عدا لت میں جمع کرانے کا کہا گیا جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف ایڈووکیٹ نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کروا دئیے ہیں –

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔

بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو ان کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے،بلاول …

Leave a reply