پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتےہیں، مقامی طورپر بھی ان دہشت گردوں کے سہولت کار موجودہیں۔
باغی ٹی وی: مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ زیادہ ترکارروائیوں میں دہشت گرد مارے جاتےہیں، خیبر پختونخوا پولیس کومضبوط کیا جارہاہے، پولیس کیلئے بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں ،کے پی کے حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے، قومی سلامتی کا معاملہ وفاقی حکومت کا بنتاہے، تاہم وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے، دہشت گردی کا مسئلہ پرانا ہے، دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتےہیں، مقامی طورپر بھی ان دہشت گردوں کے سہولت کار موجودہیں۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ہمیں فنڈز نہیں دیئےجارہے، سرحد کے معاملات بھی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہیں، ٹیلی کمیونیشن بھی اسی کےحصےمیں آتاہے، موجودہ حکومت کونہ ہٹایا گیا تومسائل حل نہیں ہوں گے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی کیس درست نہیں ہے، 9 مئی کےکیسز میں تاحال عدالتوں میں چالان پیش نہیں ہوئے ہیں، حکمراں صرف الزامات کی سیا ست کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوسیاست سے دور رکھنے کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے، احتجاج کے حوالےسے ہماری بھرپور تیاریاں جاری ہیں ۔