اصل میں عمران خان کو تلاش کاندھےاوربیساکھی کےسہارےکی ہےجو اب میسر نہیں،مریم اورنگزیب

0
58
Maryam

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا ہے پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے۔

باغی ٹی وی: اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوفوجی تنصیبات،شہداکی یادگاروں پرحملہ بھی اس لیےکرایاکہ "وہ” مان نہیں رہے؟ سیاسی ابوالہول” (Sphinx) کا دماغ ہٹلر کا جبکہ جسم گرگٹ کا ہے جو حالات کے ساتھ ساتھ رنگ ہی نہیں، آنکھیں اور بیان بھی بدلتا رہتا ہے-

موسمِ گرما میں آرکٹک برف کے بغیر ہوگا،ماہرین

انہوں نے کہا کہ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت نہ ہی اخلاقیات کی صرف تکبر، انا، ضد اور مکاری بھری ہے جو کمرے میں تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کرتا اور باہر میرجعفر کے نعرے لگاتا ہے-

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسےمیں امریکاپر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابی کمپنیاں بناتا ہے اصل میں تلاش "کاندھے” اور "بیساکھی” کے سہارے کی ہے، جو اب میسر نہیں سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، آر ٹی ایس کی معاونت کی التجا ہے، فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادرٹرسٹ جیسے جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے، یہ طلسماتی سہولیات اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتاہے؟-

میران شاہ:سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشتگرد ہلاک 4 زخمی،3 اہلکار شہید

Leave a reply