اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانے کے لیے لوگوں کاسہارا لیا-

باغی ٹی وی :اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے جرم کوچھپانےکےلیے لوگوں کاسہارا لیا،عمران خان گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہجوم سمیت داخل ہوئے-

انہوں نے کہا کہ 3چارسو بندوں کو جمع کرنا مشکل کام نہیں ،عمران خان نے گزشتہ روز سازش کےتحت لوگوں کوجمع کیااور طے کرکے عدالت پر حملہ کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ناقابل قبول ہے، کوشش کریں گے عمران خان کو عدالتوں پر حملے کے کیس میں گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں یہ لوگ شوق سے جیل میں گئے اب اندر جانے والے باہر آنے کے لیے منتیں کررہے ہیں گزشتہ روز ہجوم اور ہنگامے پر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا-

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ناز نخرے اٹھائے گئے، عدلیہ سے اپیل ہے آپ نے اسے رعایت دی، اس کے نخرے اٹھائے اس کو وقت دیا اب اس کا یہ نتیجہ نکلا، اس میں نہ کوئی اخلاق ہے اور نہ ہی کوئی انسانیت ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے ہے ،ہائیکورٹ میں زیرالتو ہونے پر ججز نے اختلافی نوٹ لکھا،وفاقی حکومت سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرے گی، اکثریتی فیصلہ 4 تین سے ہے،سپریم کورٹ کے 2ججز نے از خود نوٹس کو غیر قانونی قراردیا ،اختلاف کرنے والے ججز کی تعداد 4 ہے ،2 ججز نے سابق ارکان کی تائید کی عمران خان جب تک رہے گا اس وقت تک یہی حال رہے گا-

Shares: