چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رُکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

دوسری جانب حکومت نے عمران خان کی فوری مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی ہے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے مذاکرات نہیں کیے جاتے ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے اور مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی مذاکرات کی اپیل این آر او کی اپیل ہے، ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟-

عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور رؤف حسن سیکرٹری اطلاعات مقرر

Shares: